ممبئی :بھارت کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کا 100 واں راکٹ مشن اپنے نیویگیشن سیٹلائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث رکاوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی ایس آر او نے سیٹلائٹ کے متعین مدار تک پہنچانے کے لیے اس کی بلند کرنے کے اقدامات کرنے کی کوشش کی، مگر آکسیڈائزر کو تھرسٹرز چلانے کے لیے داخل کرنے والے والوز نہیں کھل سکے۔ جس کے باعث سیٹلائٹ کو متعین مدار تک پہنچانے میں تاخیر ہو سکتی ہے یا یہ مکمل طور پر ترک کیا جا سکتا ہے۔
آئی ایس آر او کے مطابق، سیٹلائٹ کا نظام ٹھیک ہے اور اس وقت وہ بیضوی مدار میں ہے۔ سیٹلائٹ کو بیضوی مدار میں نیویگیشن کے لیے متبادل مشن کی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس آر او نے بدھ کے روز صبح 6:23 بجے کامیابی کے ساتھ جی ایس ایل وی-ایف 15 راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا، جو ادارے کا 100 واں مشن تھا۔ تاہم، نیویگیشن سسٹم کی اس تازہ ترین ناکامی کے سبب بھارت کی جی پی ایس متبادل نیویگیشن سروس (این اے وی آئی سی) کے تحت سیٹلائٹس میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔
یہ سیٹلائٹ 2500 کلوگرام وزنی اور دوہزار دوسو پچاس کلوگرام وزن کا دوسرا سیٹلائٹ تھا، جس کا مقصد عالمی پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کے متبادل کے طور پر کام کرنا تھا۔ تاہم، تکنیکی مسائل کی وجہ سے اس کا کامیاب مشن اور پرفارمنس ابھی تک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔