سندھ: نوجوان کی پولیس حراست میں خودکشی، 4 اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی

سندھ: نوجوان کی پولیس حراست میں خودکشی، 4 اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی

خیرپور  :سندھ کے ضلع خیرپور کے گمبٹ تھانے میں پولیس حراست کے دوران ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق، نوجوان کو اس کے والد کی شکایت پر گھر میں جھگڑا کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم، دورانِ حراست اہلکاروں کی مبینہ غفلت کے باعث نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

واقعے کے بعد ایس ایچ او ذوالفقار چاچڑ، ہیڈ محرر نذر جسکانی سمیت چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔