اسلام آ باد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کےلیے نا اہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات 2024 کیلئے بھی نا اہل قرار دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا چکی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نا اہل کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت بھی نااہل قرار دیے جاتے ہیں اور ان کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔