ملک بھرکے 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

07:38 PM, 3 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد،کراچی ،لاہور :ملک بھرکے 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیو وائرس پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری2024 میں حاصل کیےگئے۔بلوچستان میں پولیو وائرس کوئٹہ، خضدار،کیچ ، نصیرآباد، پشین اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔

سندھ میں سے کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو  وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حیدرآباد، سکھر اور جامشورو  میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔خیبر پختونخوا میں پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔پنجاب میں لاہور،  راولپنڈی اور  ڈیرہ غازی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو  وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ سال پاکستان بھر کے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔اس سال جنوری میں اب تک 28 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو  وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں