کیلیفورنیا:اے آئی ٹیکنالوجی خوابوں کو کنٹرول کرے گی۔ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اب خوابوں کو بھی کنٹرول کیاجاسکے گا۔ اس کے لیے ایک سائی فائی گیجٹ ہیڈ بینڈ تیار کیاگیا ہے۔یہ جب کوئی بھی شخص پہن کر سوتا ہے تو اس کے خواب قابو میں رہتے ہیں اور اے آئی ٹیکنالوجی ان خوابوں کو کنٹرول کرتی ہے۔
اس میں ای ای جی اور ایف ایم آر آئی ڈیٹا کا استعمال کیاگیا ہے۔اس کو تیار کرنے والی کمپنی کاکہنا ہے کہ یہ ایک منفرد ڈیوائس ہے اورلوگوں کے لیے تجرباتی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔ اس کی ٹرائل 100 ڈالر رکھی گئی ہے۔
ہیلو ایک گیجٹ ہے جسے پروپیٹک نے بنایا ہے اور یہ الٹراساؤنڈ کا استعمال روشن خوابوں کو دلانے کے لیے کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر نیند پرسکون ہوگی تو خواب بھی اچھے آئیں گے اور انسان صحت مند رہے گا۔
اس ڈیوائس کواستعمال کرنے کے لیے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے اوراس کے بعد اس کاٹرائل ہوگا۔پروپیٹک نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ اس کا مقصد 2025 میں اپنے آلات کی ترسیل شروع کرنا تھا۔