شاہد کپور اور کریتی سانن  دبئی میں فلم کی پروموشن کریں گے

06:46 PM, 3 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی :بالی وڈ کے اداکار شاہد کپور اور کریتی سانن  دبئی میں فلم کی پروموشن کریں گے۔  بالی وڈ کے اداکار شاہدکپور اور کریتی سانن  دبئی میں فلم  "تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا" کی پروموشن کریں گےاور پرستاروں سے ملاقات کریں گے۔   اس فلم کی کاسٹ میں دھرمیندر بھی شامل ہیں ، یہ آٹھ فروری  کو ریلیز ہوگی۔

 اس فلم کی کہانی کی بات کی جائے تو اس میں شاہد کپور نے   روبوٹ سائنس دا ن کا کردار کیا ہے۔  کریتی کے کردار کانام  سفرا ہے۔  وہ ایک روبوٹ ہے۔  شاہد اور کریتی دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

اس بارے میں شاہد کپور کاکہنا ہےکہ مجھے امید ہےکہ پرستار اس فلم میں  میری اور کریتی کی کیمسٹری کوسراہیں گے، یہ ایک انتہائی منفرد کردار ہے ۔ ہم دونوں نے اس کردار میں  بہت محنت کی ہے  اور  فلم کی موسیقی سراہی جائے گی۔ 

مزیدخبریں