نوازشریف کے دور میں  ترقی کے منصوبے چلتے رہے، کرپشن بہت کم ہوئی، گوجرانوالہ کے لیے میٹرو کی بجائے اورنج ٹرین کا انتظام کریں گے : شہباز شریف 

   نوازشریف کے دور میں  ترقی کے منصوبے چلتے رہے، کرپشن بہت کم ہوئی، گوجرانوالہ کے لیے میٹرو کی بجائے اورنج ٹرین کا انتظام کریں گے : شہباز شریف 

گوجرانوالہ : صدر مسلم لیگ ن  شہباز شریف   نے کہاکہ   نوازشریف کے دور میں ملک میں ترقی کے منصوبے چلتے رہےاور  کرپشن بہت کم ہوئی ۔  صدر مسلم لیگ ن  شہباز شریف    نے گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں کہاکہ 

    نوازشریف کے دور میں ملک میں ترقی کے منصوبے چلتے رہےاور  کرپشن بہت کم ہوئی ۔ ان کاکہنا تھا کہ  نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے سنانا شروع کروں تو رات پڑ جائے گی۔ 

جو مناظرہ کرنا چاہتے وہ ہمارے ترقیاتی منصوبے دیکھ لیں۔ عوام اب کسی ہیرپھیر پر نہیں شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے۔ ہم نے بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے تاکہ انہیں آئی ٹی کی تعلیم ملے۔

 عوام نوازشریف کے متوالے ہیں، نوازشریف کو کامیاب بنائیں۔ ہم گوجرانوالہ کے لیے میٹرو کی بجائے اورنج ٹرین کا انتظام کرینگے۔

مصنف کے بارے میں