چھاچھرو:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں لیکن عوام نے اپنا فیصلہ آج ہی سنادیا ہے۔ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں لیکن عوام نے اپنا فیصلہ آج ہی سنادیا ہے۔ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ میں تھر کے عوام کے ساتھ ہوں، مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھرکول کا منصوبہ میاں صاحب کا ہوتا تو آج وہ یہاں ہوتے۔ پیپلزپارٹی نے روزگار کے لیے تھرکول منصوبہ شروع کیا تھا، 8 فروری کے بعد تھرکول منصوبے پر مزید کام ہوگا۔تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین سروس شروع کریں گے ۔
ان کا منصوبہ ہے کہ یہ حکومت بناکر تھرپارکر کی گرینائیٹ بیچیں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ یہا ں کا گرینائیٹ یہ توڑیں ۔ ابھی یہاں بارش ہورہی ہے،8 فروری کو یہاں تیروں کی بارش ہوگی۔ میاں صاحب چاہتے ہیں کہ سندھ میں بھی ان کی کٹھ پتلی حکومت ہو۔
30 لاکھ گھر بناکر عوام کو دوں گا۔ ملک کی خواتین کی ویسی خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسا بیٹا ماں کی کرتا ہے۔ انتخابات کے لیے صرف میں ووٹ مانگ رہا ہوں باقی ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ان کی کٹھ پتلی حکومت کراچی میں بیٹھ کر عوام کےحق پر ڈاکا ڈالے،باقی سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں مگر پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسلام کوٹ میں ایئرپورٹ بنا کر دیا، حکومت ملی تو میں غریب عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، آپ کی آمدنی دوگنی کر کے دکھاؤں گا، تھرپارکر میں گرین انرجی سولر پارکس بناؤں گا۔