لودھراں:چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا ہے لودھراں کی خدمت کرنے واپس آگیا ہوں، آگے بڑھنےکا تہیہ کرلیا، انشاء اللہ ملک ترقی کرے گا۔ جہانگیر ترین نے کارنر میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہاکہ لودھراں کی خدمت کرنے واپس آگیا ہوں، آگے بڑھنےکا تہیہ کرلیا، انشاء اللہ ملک ترقی کرے گا۔
جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اہل ہو کر لودھراں کی خدمت کرنے کیلئے واپس آگیا ہوں، انشاء اللہ شبانہ روز محنت کرکے معاشی چیلنجزپر قابو پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو سب گھروں سے نکل کر عقاب کو ووٹ ڈالیں۔ اللہ نے مجھے بہت دیا ہے، عوام کی خدمت کیلئے اسمبلی میں جاتا ہوں، کامیاب ہو کر ترقی یافتہ لودھراں بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا۔ مجھے نواز شریف کی برابری کرنے کیلئے نااہل کرکے ظلم کیا گیا۔