لاہور: پاکستانی بائولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں اور دوبارہ ان ایکش ہیں۔نسیم شاہ نے دوبارہ بائولنگ شروع کرادی ہے۔
ان کی بائولنگ کی ویڈیو ٹویٹر ایکس پر وائرل ہورہی ہے۔ اس میں نسیم شاہ مقامی لیگ میچ میں مکمل ردھم کے ساتھ بائولنگ کرارہے ہیں۔ نسیم شاہ اس میچ میں ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر کم بیک پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، بعدازاں انہیں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سکواڈ سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فاسٹ بولر مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں ۔