اسلام آباو: ڈیوس کپ ٹائی کے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق کو بھارت کے کھلاڑی رام کمار نے شکست دے دی۔
اعصام الحق نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں بھارت کے رام کمار رماناتھن نے انہیں 7-6 سے شکست دی۔
تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھارت کے رام کمار رماناتھن نے اعصام الحق کو 6-0 سے شکست دے دی۔دوسرے سیٹ تک میچ میں سخت مقابلہ ہوا لیکن تیسرے سیٹ میں اعصام کو فٹنس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ انہوں نے میڈیکل ٹائم آؤٹ کرلیا۔
بھارت کے رامناتھن نے اعصام کی ناقص فٹنس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور تیسرے سیٹ میں اپنے حریف کو شکست دے کر میچ جیت لیا۔
اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر ہونے والے گروپ ون کے پلے آف میں دو سنگلز میچز آج شیڈول ہیں، اتوار کو ایک ڈبلز اور دو سنگلز میچ ہوں گے۔عقیل خان آج دوسرے میچ میں سریرام بالاجی کے خلاف کھیلیں گے۔