ناراض ن لیگی رہنما عائشہ رجب علی  استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

02:39 PM, 3 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ن لیگ کی ناراض رہنما عائشہ رجب علی  استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ 

ن لیگ کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کی چیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، ملاقات جہانگیر خان ترین کی  رہائش گاہ پر ہوئی۔

جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر   پہنا  کر عائشہ رجب کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

 
عائشہ رجب بلوچ نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار  کیا اور  تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی  بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں