پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر مستعفی

01:48 PM, 3 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

خالد سجاد کھوکھر نے اپنا استعفیٰ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ وہ 9سال تک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر رہے۔

اس سے قبل میر طارق حسین بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا  گیا تھا، خالد سجاد کھوکھر کے استعفے کے بعد اب میر طارق حسین بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مستقبل صدر بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں