بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کافیصلہ آج 2بجے سنایا جائے گا

01:22 PM, 3 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ آج 2بجے سنایا جائے گا۔

کزشتہ روز عدت میں نکاح کے کیس پر سینیئر سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔ دوران سماعت وکلاء صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی اور وکلا صفائی نے حتمی دلائل بھی مکمل کرلیے۔گواہان میں خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف پر جرح ہوئی۔


 گواہان پر جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کی جبکہ درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللہ جسرا موجود تھے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا۔

عدت میں نکاح کیس کی سماعت آج صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوئی تھی اور 14گھنٹے تک  جاری رہی۔

بعد ازاں عدالت نے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا  تھا جو آج 2 بجے سنایا جائے گا۔

مزیدخبریں