غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم مہاجرین سے قیام میں توسیع کی منظوری

12:50 PM, 3 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم مہاجرین سے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریذیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے اور وفاقی حکومت نے  افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کی منظوری دی ہے۔

 
ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کر دی تھی تاہم افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع دی ہے۔

واضح رہے کہ  توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہو چکا تھا۔

مزیدخبریں