جج محمد بشیر کی ایک بار پھر چھٹیوں کی درخواست

10:53 AM, 3 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے صحت کی وجہ بتاتے ہوئے ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی۔ انہیں یہ چھٹیاں مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک کیلئے درکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جج بشیر نے صحت کو وجہ بتاتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے، کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے جج بشیر کو ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دس سے پندرہ روز کے اندر انہوں نے دوسری مرتبہ رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے، گزشتہ ہفتے بھی انہوں نے چھٹیوں کی درخواست جمع کرائی تھی لیکن وہ اپنی پہلے والی درخواست سے دستبردار ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ جج بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی، جج محمد بشیر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں