اٹک جیل میں مجھے ڈیل آفر ہوئی تین سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، بنی گالا بیٹھ جائیں، عمران خان کا دعویٰ

اٹک جیل میں مجھے ڈیل آفر ہوئی تین سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، بنی گالا بیٹھ جائیں، عمران خان کا دعویٰ

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کا کہنا تھا کہ اٹک جیل میں مجھے ڈیل آفر ہوئی تین سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، بنی گالا بیٹھ جائیں۔ میں نے وہی جواب دیا، جو حقیق آزادی کے نعرے لگانے والے کو دینا چاہئیے۔

اڈیالہ جیل میں دوران عدت نکاح کیس کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیل آفر ہوئی تین سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، بنی گالا بیٹھ جائیں ،میں نے وہی جواب دیا، جو حقیقی آزادی کے نعرے لگانے والے کو دینا چاہئیے۔ یہ آفر مجھے اس وقت کی گئی جب اٹک جیل میں بند تھا، اس  پیغام سےاسٹیبلشمنٹ کی شرائط سامنے آگئیں کہ باریاں باریاں کھیلو، پہلے تم مزے لو پھر ہم مزے لیں گے۔ 

عمران خان نے کہا کہ میں نے سائفر کیس میں 342 کے بیان پر دستحط نہیں کیا تو فیصلے میں کیسے لگایا، مطلب ہے اس کو ایڈیٹ کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے ورکرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا نیا سسٹم ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے ہیک کرلیا ہےساری جماعتیں تیار رہیں انھوں نے پولنگ ایجنٹس کو اٹھانا ہے، اور ریزلٹس کا اعلان کردینا ہے۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اپنے پولنگ ایجنٹس کو فارم بی ملنے سے پہلے پولنگ اسٹیشنز نے نہ نکلنے کی ہدایت کریں۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی اس لیے کیے کیوں کہ ہمارے لوگ ابھی چھپے ہیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ  بشری بی بی سے پوچھا تک نہیں 6 گھنٹے بٹھایا اور بنی گالا لے گئے ڈیل ہوتی تو کیا وہ چل کر جیل آتیں،  نواز شریف کیسز ختم کرنا ڈیل تھی۔ بشری بی بی کو بنی گالا ایک کمرہ تک محدود کردیا ہے کمرے کے شیشے بند کرکے اندھیرا کردیا گیا، ادھر سے تو جیل میں بہتر ہے۔ زاتیات سے ہٹ جائیں یہ ملک میرا آپ کا نہیں سب کا ملک ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی ڈیل منظور  نہیں،  بولا گیا باری بعد میں دیں گے پہلے تم اچھے بندے بن کر دکھاؤ جس پر میں نے جواب دیا کہ قانون سب سے بڑا ہے۔  

بانی پی ٹی آئی کا ریحان کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ریحان جنونی کارکن تھا، بہت افسوس ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہئیے تھا۔

  

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا اسی لیے بنی کہ طاقتور قانون کے اوپر ہے، 60 سال سے اقتدار میں بیٹھی کلاس کے سارے پیسے باہر ہیں، جس دن زرداری سے کہوں گا مجھے بچا لو وہ قیامت کا دن ہوگا۔ 

شہباز شریف اور باجوہ کا قریبی تعلق ہے، خواجہ آصف، باجوہ کے سسر کے ساتھ بیٹھا رہتا تھا اس کا بیان دیکھ لیں، باجوہ کو بتایا تھا فوج میں مداخلت نہیں کروں گا۔

شیخ رشید کی طرف سے شہریار ریاض سے 3 کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دینے کے  بیان پر سوال  میں   عمران خان نے کہا کہ اس پر کچھ نہیں کہوں گا ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے رجسٹر اندر نہیں لانا دیا گیا کیسے ٹکٹوں پر مشاورت کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان دو بڑی پارٹیوں سے یہی پوچھ لیں کیا کبھی اپنی فیملی میں بھی الیکشن کرایا ۔ 

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  خدا کے واسطے ملک کے 25 کروڑ لوگوں کا سوچو یہ ملک کے مستقبل کی بات ہے،  جس طرح کا الیکشن کرانے جارہے ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی،  مستحکم جمہوریت کے بغیر کسی ملک کی اکانومی اوپر نہیں جاتی۔    ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہوتاہے، جنرل فیض کو آرمی چیف لگانا تو میرے ذہن میں ہی نہیں تھا۔ 

مصنف کے بارے میں