شاہین کا شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نکاح ہوگیا

05:35 PM, 3 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا نکاح ہوگیا ۔

شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا ۔ فاسٹ بولر شاہین کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا ، رخصتی بعد میں ہوگی ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی ، دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے ۔

مزیدخبریں