لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گھروں ، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا ، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی ۔
ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے میں تحمل ، اخلاق بھائی چارے کا جذبہ ابھاریں، اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں ۔
مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ، اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف بھی کی ۔