اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا ہے کہ میں نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفی دیاپارٹی سے نہیں ۔آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاپارٹی کے ساتھ پوری زندگی گزاری ہے اسی کے ساتھ رہوں گا۔مریم بی بی لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں ان کو سپیس چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاہم میاں صاحب کے ساتھ ہیں ۔ جہاں ہم ہوتے وہاں اختلاف رائے بھی ہوتا ہے۔ہر جماعت میں طریقہ ہوتا ہے جب نئے لوگ آتے ہیں تو پرانے نئے رول میں آ جاتے ہیں ۔ میں الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ سے ہی لڑوں گا۔