اسلام آباد (سردار شیراز خان) ملکی معیشت کی خستہ حالی اور پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں تنزلی کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 58.7 فیصد کمی ہوئی ہوئی۔
ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعدادو شمار سینیٹ اجلاس کے دوان پیش کردیے گئے۔ رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر کے دوران 460ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔
تحریری جواب میں گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 1114ملین ڈالرز سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔