میاں چنوں کی خاتون مریض بیٹے کو چلڈرن ہسپتال ملتان میں چھوڑ کر آشنا کے ساتھ فرار 

میاں چنوں کی خاتون مریض بیٹے کو چلڈرن ہسپتال ملتان میں چھوڑ کر آشنا کے ساتھ فرار 
سورس: File

ملتان : تین بچوں کی ماں اپنے مریض بچے کوچلڈرن کمپلیکس ہسپتال ملتان کے وارڈ میں علاج کے بہانے چھوڑ کر آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔

ایف آئی آ ر کے مطابق میاں چنوں کی رہائشی عمران نامی خاتون اپنے بیٹے کو علاج کیلئے لیکر چلڈرنز کمپلیکس آئی ۔چند دن علاج کے دوران چلڈرنز کے حمزہ اور نعمان کے موبائل سے اپنے آشنا کو فون کیا اور اس کے ساتھ فرار ہوگئی ۔

خاتون کے خاوند نے دونوں ملازمین کی طرف سے سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر تھانہ چہلیک میں گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرادی جس پر پولیس نے نعمان اور حمزہ کو گرفتار کرلیا دونوں ملازمین نے موبائل استعمال کرانے کا اقرار کرلیا۔

مصنف کے بارے میں