کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے چاہنے والوں کیلئے بُری خبر، بولر محمد عامر لیگ سے باہر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق محمد عامر کمر کی تکلیف کے باعث کسی میچ میں حصہ نہیں لے سکتے اور انہوں نے انجری کے باعث پہلے بھی کوئی میچ نہیں کھیلا۔
کراچی کنگز کی انتظامیہ کے مطابق محمد الیاس کندھے کی انجری کا شکار ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہےجبکہ محمد عامر سائیڈ اسٹرین کی ری ہیب کے دوران بیک انجری کا شکار ہوئے اور اب تک صحتیاب نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل خبر آئی تھی کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں مسلسل تین میچ ہارنے والی کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انجری سے نجات حاصل کر لی ہے۔ ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کرتے نظر آئے۔
کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ 4 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔