صحافت کا بڑا نام، سینئر اینکر پرسن سید طلعت حسین نیو نیوز کا حصہ بن گئے

08:47 PM, 3 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سینئر صحافی اور سینئر اینکر پرسن سید طلعت حسین نیو نیوز سے وابستہ ہو گئے۔ 

سید طلعت حسین کا نیو نیوز پر پرائم ٹائم میں ایک نئے انداز میں پروگرام جلد ناظرین کرام کو دیکھنے کو ملے گا جس میں سیاسی، سماجی شخصیات کے ساتھ ،ساتھ معاشی ماہرین بھی شریک ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ سید طلعت حسین کا صحافتی کیریئر تین دہائیوں پر مشتمل ہے اور وہ مختلف ٹی وی چینلز کے سربراہ اور اخبارات کے ایڈیٹر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں