پی ٹی آئی رہنماءعلی زیدی کے والد انتقال کر گئے

07:44 PM, 3 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعلی زیدی کے والد سید سجاد حیدر زیدی انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءعلی زیدی کے والد انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مسجد امام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی گئی۔ 


وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے علی حیدر زیدی سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 
فرخ حبیب نے علی زیدی کے والد کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی اور کہا کہ والد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پر نہیں ہوسکتا۔

مزیدخبریں