ٹی ایل پی  کے سربراہ سعد رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک

04:21 PM, 3 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اٹک : تحریک لیبک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ سعد حسین رضوی کا نکاح رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے پڑھایا

نیو نیوز کے مطابق سعد رضوی نکاح کیلئے قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک پہنچے تھے۔ سعد رضوی کا نکاح ماموں کی بیٹی سے ہوا، ان کے نکاح کی تقریب سادہ ہوئی اور اس میں خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

دوسری طرف لاہور کی انتظامیہ نے سعد رضوی کے ولیمے کیلئے سبزہ زار گراؤنڈ میں تقریب کی اجازت دیدی ہے ۔ ان کی دعوتِ ولیمہ اتوار 6 فروری دوپہر ایک بجے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی۔

مزیدخبریں