نوشکی میں آپریشن مکمل ،پنجگور میں جاری، 13 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید

نوشکی میں آپریشن مکمل ،پنجگور میں جاری، 13 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید
سورس: File

اسلام آباد : سیکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں مجموعی طور پر 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ نوشکی میں آپریشن مکمل ،پنجگور میں اب بھی گھیرے میں لیے گئے چار پانچ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔۔ ایک افسر سمیت سیکیورٹی فورسز کے سات جوان شہید اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق گزشتہ رات پنجگور اور نوشکی میں کامیابی سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا  ۔ علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے  کلیئرنس آپریشن کیا  گیا جس کے دورا ن نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے 5 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا  جس سے اس مقام پر ہلاک دہشت گردوں  کی مجموعی تعداد 9  ہو گئی ہے ۔

 دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہوئے  ۔ پنجگو کے مقام پر   بھاگنے والے دہشت گردوں  کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے  ۔  چار سے پانچ دہشت گروں کو  گھیر لیا  گیا ہے۔

،فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پنجگور میں تین جوان شہید اور  چار زخمی ہوئے ۔ابتدائی تفتیش  کے دوران   انٹیلی  جینس  ایجنسیز نے  دہشت گردوں  اور انکے افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز  کے درمیان مواصلاتی رابطے کا کھوج لگایا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں