واشنگٹن: امریکی افواج سے ایسے تمام فوجی اہلکاروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا جو کورونا کی ویکسی نیشن کروانے سے انکاری ہونگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی افواج کے سکریٹری کرسٹین ورمتھ نے ایک بیان میں کہا کہ "غیر ویکسین شدہ فوجی فورس کے لیے خطرہ ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے کے نتیجے میں 3,000 سے زائد فوجیوں کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق امریکی فوج کے پاس 2021 کے آخر میں چار لاکھ بیاسی ہزار فوجی اہلکار موجود ہیں۔
قبل ازیں امریکی افواج کے چھ اعلیٰ عہدے کے افسران بشمول دو بٹالین کمانڈرز کو کووڈکے خلاف ویکسین لگوانےسے انکار کرنے پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔
حکام نے تین ہزار سے زائد فوجیوں کو تحریری طور پر بھی اطلاع دیدی ہے جنہوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کیا ہے۔