وزیراعظم چین روانہ ، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے 

01:22 PM, 3 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلا م آباد: وزیرِ اعظم عمران خان وزراء کے وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورہ چین کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان  کے ہمراہ چین  جانے والے وفد میں  وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں ۔

وزیرِ اعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم  صدر شی جن پن سمیت چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیرِ اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزیدخبریں