لاہور: کوروناوبا کے دوران شہریوں سے ٹیسٹ کی مد میں اربوں روپے لوٹنے کا انکشاف سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈرگ لائرز فورم نور مہر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 500 روپے میں ہونے والے کورونا ٹیسٹ کی فیس 6500 روپے وصول کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی چار سو ستر روپے کی کٹس سے 32 ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں، نجی لیباٹریوں نے شہری کی جیبوں سے اربوں لوٹے ہیں، پہلے چھ ہزار پانچ سو وصول کیے گئے اب چار ہزار آٹھ سو وصول کیے جارہیں ۔
صدر ڈرگ لائرز فورم نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔