پی آئی سی کی ایمرجنسی میں سہولیات کی عدم دستیابی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

12:27 PM, 3 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی میں سہولیات کی عدم دستیابی پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد  میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کا یہ ایوان پی آئی سی کی ایمرجنسی کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی میں دل کے مریض خوار ہونے لگے۔ایمرجنسی میں ایک ایک بیڈ پر دو سے 3 مریضوں کا علاج کیا جانے لگا۔ایمرجنسی میں ویل چئیر کا حصول خواب بن گیا۔گھنٹوں گزرنے کے بعد رشوت دیکر مریض ویل چئیر حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔اسپتال میں دل کے مریضوں کا علاج ویل چئیر پر کیا جانے لگا۔ہسپتال کا عملہ مریضوں اور انکے لواحقین سے بدتمیزی سے پیش آنے لگا۔ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات ناکافی ہونے لگیں۔

لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پنجاب انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ۔

مزیدخبریں