لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رم جھم سے موسم سہانا ہو گیا

11:31 AM, 3 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک


لاہور:  پنجاب کے دارلحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی رم جھم سے موسم سہانا ہو گیا اور دھند کے بادل بھی چھٹ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نارروال ،سیالکوٹ ،  خوشاب ،منڈی بہاؤالدین سمیت  مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ جڑواں شہروں میں بھی رم جھم جاری ہے  جبکہ آزاد کشمیر کے پہاڑوں  پر برفباری  اور میدانی علاقوں میں بارش  جاری ہے ۔


 مری، ایبٹ آباد سمیت بالائی علاقوں میں بھی وقفے ، وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد  انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں  آج پھر گرد آلود ہوائیں  چلنے کا امکا ن ظاہر کیا ہے  جبکہ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ  ہے ،مچھیروں کے گہرے سمند رمیں جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

مزیدخبریں