بلوچستان میں دہشتگردحملے ناکام بنانے پر وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بلوچستان میں دہشتگردحملے ناکام بنانے پر وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین


اسلام آباد: بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنانے پر وزیر اعظم نے سیکیورٹی فورسز  کو  خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سیکورٹی فورسز  کو سلام پیش کرتے ہیں  ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سکیورٹی فورسز نے نوشکی ،پنجگور میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا ۔ بہادر سکیورٹی فورسز ہماری حفاظت کیلئے بڑی قربانیاں دے رہی  ہیں، قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے پنجگور میں فورسز کے کیمپ میں دو اطراف سے داخلے کی کوشش کی، فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشت گرد بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھاگ گئے اور دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ جوابی کارروائی  میں 4 دہشت گرد مارے گئے، نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوا۔

مصنف کے بارے میں