لُاہور: پاکستان میں حالیہ دنوں ختم ہونے والے ڈرامے پری زاد نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب پذیرائی حاصل کی، اب پری زاد سرحد پار سے اداکارہ سونم باجوہ کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی ڈرامے میں اداکار احمد علی اکبر کے کردار سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور احمد علی کی کمال اداکاری کو غیر معمولی قرار دیدیا۔
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی تعریف پر پاکستانی اداکاراحمد علی اکبر نے بھی جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔
https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1488887212045443079?s=20&t=om6Af40TpPGQ3BQXJnnw6w
قبل ازیں نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اداکار احمد علی اکبر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا تھا ۔