لندن: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی لندن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی لیڈر الطاف حسین سے ہونیوالی ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ لندن کی ایک عدالت کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اس دوران انہوں نے پاکستانی صحافیوں کو بھی عدالت کے باہر جمع دیکھا۔ تاہم معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ متحدہ کے بانی الطاف حسین اپنی سماعت کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں تو میں ان سے ملنے عدالت کے اندر پہنچ گئی ۔ حریم شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت میں جانے سے نہ تو کسی نے روکا اور نہ ہی کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
Hareem Shah thanks Altaf Hussain @AltafHussain_90 for greeting her nicely, showing respect and praying for her pic.twitter.com/SJTYRobK3j
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 2, 2022
حریم شاہ نے بتایا کہ جب الطاف حسین عدالت سے باہر کی طرف آئے تو ان سے ملنے کی کوشش کے دوران گارڈ نے روکا تاہم ایم کیو ایم لیڈر نے گارڈ کو ایسے کرنے سے منع کر دیا اور اپنی کرسی سے کھڑے ہو کر مجھے کافی دیر بات کرنے کا موقع دیا اور دعا بھی دی۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ الطاف حسین میرے لیے قابل احترام ہیں اور ان کی دعائیں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔
ٹک ٹاکر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حیران ہوں کہ الطاف حسین مجھے پہلے سے جانتے تھے۔