کترینہ ویلنٹائن ڈے وکی کوشال نہیں بلکہ سلمان خان کیساتھ گزاریں گی

08:29 AM, 3 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف رواں  ماہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے شوہر وکی کوشال نہیں بلکہ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کیساتھ ہونگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف فلم شوٹنگ کی مصروفیت کے باعث شادی کے بعد اپنا پہلا ویلنٹائن وکی کوشال کیساتھ نہیں منا پائیں گی بلکہ وہ اپنی فلم ٹائیگر کی شوٹنگ  کے باعث سلمان خان کیساتھ ہونگی ۔

بالی ووڈ فلم ٹائیگر کی شوٹنگ عین ویلنٹائن کے روز 14 فروری سے شروع ہوگی۔ کترینہ کیف اور سلمان خان شوٹنگ سے ایک دن پہلے نئی دہلی پہنچیں گے  اور اگلے روز یعنی 14 فروری سے شوٹنگ شروع ہو گی۔ تاہم فلم شیڈول کے باعث کترینہ کا ویلنٹائن ڈے وکی کوشال کے بجائے سلمان خان کیساتھ گزرے گا۔

یاد  رہے کہ کترینہ کیف نے گزشتہ سال دسمبر میں وکی کوشال سے شادی کی تھی۔

مزیدخبریں