سمندر کی تہہ میں ہونے والی عجیب وغریب شادی

10:17 PM, 3 Feb, 2021

چنائی،محبت کرنے والوں نے شادی کو یاد گار بنا دیا ۔

بھارتی ریاست چنائی میں وی چننادورئی اور ایس سویتھا نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے سمندر کا انتخاب کیا ۔ نوبیاہتا جوڑے نے سمند ر کے اندر شادی کرنے کے لئے ایک ہفتے تک ریہرسل کی ۔ اس دوران سمندر کے اندر شادی میں شریک آٹھ افراد بھی شامل تھے جنہوں نے غوطہ خور ماسک پہنے جبکہ شادی کی رسومات کے دوران دس غوطہ خور بھی سمندر کی تہہ میں دلہا دلہن کے ساتھ رہے ۔ 

بھارتی رسومات کے مطابق شادی شدہ جوڑے نے ساٹھ فٹ گہرے سمندر میں شادی کے عروسی ملبوسات میں غوطہ لگایا اور نیچے جاکر ایکدوسرے کوہار پہنائے ۔ دونوں میاں بیوی سوفٹ وئیر انجنئیر ہیں اور دونوں نے ایکدوسرے سے محبت کی شادی کی ہے ۔ 

مزیدخبریں