پاکستان :ویکسین لگانے کے بعد کی علامات سامنے آگئیں

05:23 PM, 3 Feb, 2021

اسلام آباد :حکومت پاکستان نے عالمی وبا کی ویکیسن لگانے کے بعد جسم میں کونسی تبدیلی رونما ہوتی ہے عوام کو آگاہ کر دیا گیا ،ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام الناس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگانے کے بعد بخار اور جس میںہلکا درد بھی رہ سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین کی طرف سے پاکستان کو ملنے والی ویکسین کے آغاز کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام کو ویکسین کی علامات سے آگاہ کر دیا ،ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگانے کے فورا بعد جسم میں ہلکا درد اور ایک دن کیلئے بخار بھی ہوسکتا ہے ،ویکسی نیشن کے بعد بخار سے پتا چلے گا کہ ویکسین کار گرثابت ہوئی ہے یا نہیں ؟

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید بتا یا کہ پاکستان میں 22 کروڑ عوام میں سے فی الوقت 10 کروڑ عوام کو ہی ویکسین لگائی جائے گی ،چین کی ویکسین سائنو فارم 86 فیصد تک موثر ہے ،انہوں نے کہا اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو ویکسین نہیں دی جائے گی ۔

مزیدخبریں