کورونا کے خدشات،آسڑیلیا نے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کر دیا

12:55 PM, 3 Feb, 2021

میلبرن : کورونا   کے خدشات    کے باعث    آسڑیلیا    نے جنوبی افریقہ کا   دورہ ملتوی کر دیا ہے ۔

تفصیلات   کرکٹ آسٹریلیا     کی جا  نب سے    ٹویٹر پر   جنوبی افریقہ   کا دورہ ملتوی ہونے    کے بارے  میں آگاہ کیا گیا ہے 
      کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے مؤقف میں کہا گیا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے افریقہ کا دورہ ملتوی کرنے کے علاوہ اُن کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ میچز کھیلنے کے لیے اس وقت راولپنڈی میں موجود ہے۔

پاکستان کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑی بھی کل کو رپورٹ کریں گے۔دونوں اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی ۔

کھلاڑی پانچ فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے ،،پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

مزیدخبریں