طالبعلموں کیلئے اچھی خبر، اب میٹرک سے پی ایچ ڈی تک سکالرشپ ملے گی

Good news for students, now they will get scholarships from Matric to PhD
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: نوجوانوں کو یہ خوشخبری وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت میٹرک سے پی ایچ ڈی تک سکالرشپ دینے کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

فواد چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ہم پاکستان کی سب سے بڑی سکالرشپ دینے جا رہے ہیں۔ جلد ہی میٹرک سے پی ایچ ڈی تک ایسے طلبہ جو اچھی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، انھیں سکالرشپس دی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے علاوہ ہرضلع کے میٹرک کے پہلے 10 ٹاپر کو ماہانہ 10 ہزار روپے جبکہ ایف اے کے ہر ضلع کے پہلے 10 ٹاپر کو 12 ہزار ماہانہ دینے کا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد ہم نے وزارت کے مختلف اداروں کے بورڈ مکمل کیے۔ الیکٹرانک وہیکل لانا ہماری بڑی کامیابی ہے۔ جلد ڈائیلسز کی مشین ملک میں بننا شروع ہو جائے گی۔ اس سال صحت کے آلات ملک میں بننا شروع ہو چکے ہیں۔