خطے میں معاشی استحکام کیلئے امن کا قیام ناگزیر ہے، مشیر قومی سلامتی معید یوسف

11:44 AM, 3 Feb, 2021

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف ے کہا ہے کہ خطے میں معاشی استحکام کیلئے امن کا قیام ناگزیر ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کے قیام کیلئے پہل کی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیریوں کے حق میں آج مغربی میڈیا بھی آواز بلند کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرنے والے دن کےساتھ کشمیریوں پر بھارت کا ظلم و جبر بڑھ رہا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے دہشت گردی کو ہوا دینے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے۔ پاکستان نے پلوامہ حملے کی حقیقت کے بارے میں دنیا کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جبر کے آگے مظلوم کشمیری آج بھی سینہ تان کر کھڑے ہیں۔ 5 اگست 2019ء سے کشمیریوں کو پابند سلاسل کرنے جیسی صورتحال ہے۔ آج دنیا بھر کا میڈیا بھی بھارتی استبداد کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے اسے آشکار کر رہا ہے۔

مزیدخبریں