حیدرآباد: آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے شہر حیدر آباد ڈسٹرکٹ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں ۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سیال کنواں کے نمبر ایک کی کھدائی اور ساخت کے لیے مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پر انحصار کیا گیا ۔
کنویں کی کھدائی 2442 میٹر تک کی گئی تھی جبکہ لاگز ڈیٹا پر مبنی تجزیے کے مطابق یہاں سے ابتدئی طور پر یومیہ ایک اعشاریہ ایک سو چھیالیس ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور چھ سو اسی بیرل کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہوگی ۔
اعلامیہ کے مطابق گیس کے نئے ذخائر سے ملک میں گیس بحران میں کمی آسکے گی جبکہ کمپنی نئے ذخائر کے حوالے سے مزید مواقع تلاش کرتی رہے گی ۔