اسلام آباد: ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں مطلع جزوی ابرآلود ہ رہے گا،آسمان پر چھائے بادل آنے والے دنوں میں سردی میں اضافے کی نوید سنانے لگے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سردی کی کسی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
کراچی میں صبح میں شہر کا موسم مرطوب جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیاتکا کہما ہے سعدی کی کسی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔شہر میں شمال مشرقی کی سمت سے ہوا 5 ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہے۔آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 27سے29ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا ہے ، ہوا میں نمی موجود ہے ۔آسمان پر چھائے بادل آنے والے دنوں میں سردی میں اضافے کی نوید سنانے لگے ،محکمہ موسمیات نے لاہور میں بھی بارش کی پیشگوئی کردی ہے ۔