کراچی میں 4 ٹک ٹاکرز کا قتل، تفتیش میں پیشرفت، پولیس کو اہم سراغ مل گیا

07:49 AM, 3 Feb, 2021

کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے چار ٹک ٹاکرز کے کیس میں پولیس کو اہم سراغ مل گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق انھیں دو منشیات فروشوں کی تلاش ہے جن کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان اور مقتولہ مسکان کی دوستی تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ متقولہ مسکان کے منشیات فروشوں سے مبینہ رابطوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد سے عبدالرحمان، آصف اور دیگر علاقہ سے روپوش ہو گئے ہیں۔ پولیس منشیات فروشوں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

منشیات فروش گروہ کے مختلف کارندے متعدد بار گرفتار اور جیل جا چکے ہیں۔ ہلاک لڑکی اور دیگر 4 افراد کا موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا  گیا ہے۔

پولیس کے مطابق منشیات فروش آصف گروپ پر 30 سے زائد منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب فائرنگ سے جاں بحق ٹک ٹاکر مسکان کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم جناح ہسپتال کی لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ایمن نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خاتون کو سینے پر ایک گولی جو اس کی موت کی وجہ بنی۔

مزیدخبریں