وزیر اعظم آج ملائشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

08:39 AM, 3 Feb, 2020

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ملائشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے جس کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان آج ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور مشیران بھی شامل ہوں گے۔

عمران خان یہ دورہ اپنے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال، تجارتی معاملات اور پاک ملائشیا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، اس دوران مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم ملائشیا میں تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں