لاہور:سروسز ہسپتال میں نوازشریف کا علاج جاری ہے،ڈاکٹروں کے چھ رکنی بورڈ نے ابتدائی ٹیسٹ کئے ۔
تفصیلات کے مطابق ،آمد ن سے زیاد اثاثہ جات کیس میں سزا یافتہ میاں نوازشریف کو گزشتہ روز سروسز ہسپتال لایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں کے چھ رکنی بورڈ نے ابتدائی ٹیسٹ کئے اور آج نہار منہ چند ٹیسٹ ہونے کے بعد ہسپتال میں ہی سی ٹی سکین اور الٹر اساؤنڈ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر ہسپتال میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھےجس کے بعد وی آئی پی روم سے نیو او پی ڈی منتقل کیا گیا،نیو او پی ڈی بلاک میں نواز شریف ایک گھنٹہ سے زیادہ موجود رہے جہاں ٹیسٹ اور طبی معائنہ ہوا۔
ہسپتال کے گیٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اظہار یکجہتی کیمپ لگا لیا اور دعائے صحت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔