لاہور : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہو رپہنچ گئے,وہ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر چودھری سرور سے ملاقاتیں کریں گے.
تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہو رپہنچ گئےہیں ،ان کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چودھری سرور سے ملاقات کریں گے جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پربات چیت ہو گی،وزیراعظم صوبائی کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے ۔