پیڈ اٹھاﺅ تصویر بناﺅ، عامر خان کا شاہ رخ ، سلمان اور امیتابھ بچن کو بڑا چیلنج

10:57 PM, 3 Feb, 2018

ممبئی: فلم ”پیڈ مین“ کی پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں اپنی فلم کی پروموشن کیلئے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کو ایک چیلنج دیاجسے پورا کرتے ہوئے سٹار نے اپنے ٹوئٹر اکاو نٹ پر ہاتھ میں سینٹری پیڈ لیے ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی ساتھ اس چیلنج کو پورا کرنے کیلئے دوسرے میگا سٹارز کو بھی کہا۔
آر بالکی کی زیر ہدایت میں بننے والی فلم ”پیڈ مین“ کا اصل مقصد لوگوں میں خواتین کے ایک مخصوص ایام کی حفظان صحت کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ اس چیلنج کے تحت نیپکن کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرنی ہے اور اس کے بعد دوسروں کو بھی یہ چیلنج دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فلم کے مقصد کو سمجھنے میں کامیاب ہوسکیں۔
عامر نے ٹوئنکل کھنہ کے چیلنج کو منظور کرتے ہوئے ٹوئنکل کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ جی ہاں! میرے ہاتھ میں پیڈ ہے اور اس میں شرم کی کوئی بات نہیں، پیریڈ ایک قدرتی عمل ہے۔ اس چیلنج کو منظور کرتے ہوئے اپنے دوستوں کو بھی کہےں کہ وہ بھی پیڈ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کریں جبکہ میں یہاں سلمان ، شاہ رخ اور امیتابھ بچن کو چیلنج کررہا ہوں۔

دلچسپ بات تو یہ ہوگی کہ اب بالی ووڈ کے یہ تین میگا اسٹار عامر خان کے چیلنج کے ردعمل میں کیا کہتے ہیں۔ ہدایت کار آر بالکی کی فلم میں اداکار اکشے کمار، سونم کپور  اور رادھیکا اپتے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں ماہ 26 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں