ردالفساد کامیابی سے جاری، بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام

10:08 PM, 3 Feb, 2018

راولپنڈی:آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی ، ریلوے ٹریک پر لگایا گیا بم برآمد اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، ایف سی بلوچستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر لگا بم ناکارہ بنا دیا۔

سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا جس میں آئی ای ڈیز ، ڈیٹونیٹر ، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان شامل تھا۔

مزیدخبریں