سری نگر :9  ہزار سے زائد نہتے کشمیریوں کیخلاف کیسز خارج

09:04 PM, 3 Feb, 2018

سری نگر:بھارت نے جموں کشمیر میں فوج پر پتھر پھینکنے والے 9 ہزار سے زائد افراد کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کیسز کو خارج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے جموں کشمیر میں نہتے معصوم افراد کیخلاف 9 ہزار سے کیسز خارج کر دیئے ہیں۔

جموں کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے بھارتی فوج پر پتھر پھینکنے والے 9 ہزار زائد گرفتار افراد کیخلاف کیسز دائر کر رکھے تھے جن کو بلاآخر خارج کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں